بورےوالا،اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عبدالباسط صدیقی کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بلدیہ بورےوالا میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی اظہر خان ، چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد اکرم واہلہ ، صدر مرکزی انجمن تاجران بورےوالا چاچا حاجی محمد اسلم ، جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق ، سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی ، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ ، محمد جاوید اقبال ، منظور برکت ماڑی والا ، ملک اشتیاق اعوان ، راو نور محمد ، عثمان جمیل بھٹی ، قاری شاہد رضا ، مولانا یاسر راشدی ، مولانا زبیر گورداسپوری ، اسد نقوی ، سجاد شاہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد و یگانگت ، صبر و استقامت کا درس دیتا ہے معاشرے میں پائیدار امن کےلیے عدم برداشت کے رویوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ ہمیں ایثار و قربانی سے ہمکنار کرتا ہے وطن عزیز آج ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے۔تمام مسالک کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔۔۔


0 تبصرے