عارف والا کے لئے ایک اور اعزاز
پیر مسعود چشتی اور شیخ ابرار انٹر نیشنل لیول پر وکلاء برادری کی نمائندگی کرینگے
انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے سابق صدر سپریم کورٹ بار پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ کو پاکستان کے لئے ورلڈ وائیڈ صدر جبکہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن عارف والا محمد ابرار شیخ ایڈووکیٹ کو پاکستان کے لئے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا
دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
وکلاء برادری، مرکزی انجمن تاجران سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے محمد ابرار شیخ کو مبارکباد دی
انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ ابرار نے آئی ایل اے کے صدر صفدر اقبال اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ۔


0 تبصرے