بورےوالا،سیٹھ بشیر احمد رحمانی (مرحوم) بھٹے والے اور حاجی عبدالمجید رحمانی بھٹے والے کے بڑے بھائی ، حاجی منظور احمد رحمانی ، عنصر حسین ، ظفر حسین ، ناصر حسین اور یاسر حسین کے والد محترم ، حاجی نصیر حسین ، قیصر حسین اور حافظ ناصر حسین کے تایا جان حاجی محمد شریف عرف سیٹھ بوٹا رحمانی بھٹے والے رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون " ان کی نماز جنازہ آج رات نماز عشاء کے فوری بعد شہر والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ان کی رہائش گاہ حبیب کالونی گلی نمبر 5 میں واقع ہے۔۔


0 تبصرے