بورےوالا۔پولیس کی جواریوں اور قحبہ خانہ کے خلاف کارروائی 5 جواری اور نائیکہ سمیت رنگ رلیاں مناتے 5 مرد خواتین ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی منصور خان نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے والے 5 جواریوں کو گرفتار کر کے جواء پر لگائی گئی رقم 15ہزار 630روپے اور سامان جواء برآمد کر کےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیادوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون ریاض احمد سیال اور ان کی ٹیم نے قحبہ خانہ پر ریڈ کرکے رنگ رلیاں مناتے 2 ملزمان امتیاز اور اسلم جبکہ نائیکہ سکینہ بی بی سمیت 3 خواتین نادیہ اور ثناء کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے خلاف جسم فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا اظہر حسین خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیےخصوصی مہم جاری ہےمعاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔


0 تبصرے