بورےوالا. پولیس نے جوائے کے اڈا پر چھاپہ مارکر 6 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اظہر حسین خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی منصور خان نے گذشتہ شب آئی بلاک میں واقع جواء کے اڈا پر چھاپہ مارکر نوید علوی سمیت پانچ افراد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، سب انسپکٹر منصور خان نے آئی بلاک میں واقع مسجد کے قریب ہی ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نوید علوی سکنہ آئی بلاک ،نصیر احمد سکنہ مجاہد کالونی، ثناء اللہ سکنہ لکڑ منڈی، فرحان طور سکنہ حبیب کالونی اور زرین جٹ سکنہ اے بلاک کو گرفتار کیا اور جواء پر لگی ہزاروں روپے رقم بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔


0 تبصرے