بورےوالا، ملک بھر کی طرح بورےوالا میں بھی چیئرمین عمران خان کی کال پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے یوم تشکر پر جشن ، بھرپور آتش بازی ، بھنگڑے اور پارٹی ترانوں پر ورکرز کا رقص ، پاکستان اور پارٹی کے حق میں فلک شگاف نعروں سے پورا کالج روڈ گونج اٹھا۔یوم تشکر پر اس جشن کا اہتمام پارٹی کے ورکرز محمد شہباز بھٹی ، کامران شاہد ، راو محمد علی ، شانی بھٹہ ، زوہیب حسن بھٹی ، ڈاکٹر مدثر اور دیگر کارکنان نے کیا۔اس موقع پر بڑی سکرین پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا گیا۔کارکنان میں بہت جوش و خروش دیکھنے کو ملا جبکہ اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ ساوتھ پنجاب کے صدر تیمور السلام اور پی ٹی آئی راہنماء سابق ایم پی اے بورےوالا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے بھی شرکت کی۔۔۔
0 تبصرے