بورےوالا(پریس کلب)پریس کلب بورےوالا کے زیر اہتمام طلباء و طالبات میں سی ایس ایس (CSS) کی تیاری اور امتحان میں کامیابی کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد،طلباء و طالبات کی شرکت تفصیل کے مطابق پریس کلب کے زیر اہتمام سی ایس ایس امتحان اور اسکی تیاری کے حوالہ سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد پریس کلب کمیونٹی ہال میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عبدالباسط صدیقی اور بورےوالا کے قابلِ فخر نوجوان نو منتخب اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر تھے سیمینار میں بورےوالا کے مختلف نجی و سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے سیمینار کے شرکاء کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے متعلق اہم نکات اور اپنے ذاتی تجربات سے آگاہ کیا،سیمینار کے دوسرے سیشن میں طلباء و طالبات کی جانب سے مہمانان گرامی سے سوال و جواب کا سیشن ہوا اور اسسٹنٹ کشمنر بورےوالا اور نو منتخب اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کلب بورےوالا کی کاوش کو سراہا اور صدر پریس کلب بورےوالا چوہدری اصغر علی جاوید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی طلباء و طالبات میں آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


0 تبصرے