بورےوالا،سرکل بورےوالا میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، ڈاکووں کے چوکے اور چھکے ، ڈاکووں کے آزادانہ سٹروک جاری۔تفصیل کے مطابق تھانہ گگو کی حدود نزد چک نمبر 227 ای بی میں ڈکیتی کی واردات۔تفصیل کے مطابق عابد علی سکنہ چک نمبر 227 ای بی اپنے گھر جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل ، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدر کی حدود نزد بشیر بیگم ہسپتال بشیر احمد قوم بھٹی سکنہ صادق ٹاون سے 2 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ذرائع۔تھانہ صدر کی حدود نزد خان ہوٹل غلام عباس سکنہ چک نمبر 519 ای بی سے 2 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ذرائع۔تھانہ فتح شاہ کی حدود نزد المدینہ پٹرولیم عاشق علی سکنہ مرضی پورہ سے 3نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ذرائع۔تھانہ سٹی کی حدود فوارہ چوک کے قریب واقع عادل پینٹ ہاوس سے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا پینٹ لے اڑے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔

0 تبصرے