بورےوالا، نامعلوم چوروں نے چک نمبر 495 ای بی میں دو گھر لوٹ لیے۔تفصیل کے مطابق زاہد جٹ سکنہ چک نمبر 495 ای بی کے گھر میں گزشتہ روز چوری کی واردات ہوئی نامعلوم چور کمرہ کی چھت پھاڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور 70 ہزار روپے نقدی اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔چوروں نے ملحقہ گھر میں بھی واردات کرتے ہوئے قیمتی سامان چوری کیا اور فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔


0 تبصرے