بارش سے جل تھل ایک ہو گیا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں




 موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا۔تفصیل کے مطابق بورےوالا شہر اور گردونواح میں مسلسل پانچ روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث نشینی علاقے زیر آب آ گئے۔گلیاں ، بازار اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔بارش سے واپڈا کے فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔شدید بارش کے بعد بھی شہر کے مین بازار پانی میں ڈوبے ہوئے دکھائی دئیے۔نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا۔بارش کے بعد بازاروں میں پانی کھڑا ہو جانے کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گیا اور اکثر تاجر رات سے پہلے ہی دوکانیں بند کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے۔شہریوں نے انتظامیہ سے نکاسی آب کا نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے