پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عارف والا میں کارروائی۔۔
ناقص اجزاء سے مرچیں تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا گیا
عارف والا/1270 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 30 کلو بورا، 20 کلو ملاوٹی ہلدی، 3 کلو ممنوعہ رنگ برآمد۔۔
ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج، تمام مشینری ضبط کرلی گئی۔۔
پاکپتن روڈ پر چوک کمہاراں والا کے قریب مرچوں میں بورے اور کھلے رنگ کی ملاوٹ کررہے تھے، شعیب خان جدون ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بھاری مقدار میں کھلی مرچیں تیار کرکے لوکل ایریاز میں کریانہ سٹورز پر سپلائی کی جانی تھیں، شعیب خان جدون ڈی جی فوڈ اتھارٹی
محمد سرور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تمام اشیاء ضبط کرلی گئیں، شعیب خان جدون ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مضر صحت مصالحوں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر، عارضہ قلب اور معدے کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، خوراک کے نام پر زہر تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، شعیب خان جدون ڈی جی فوڈ اتھارٹی ۔


0 تبصرے